وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو معطل کردیا گیا

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو معطل کردیا گیا ہے۔ شیخ انصر عزیز کو معطل کرنے کی سمری کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے منظور کی۔ مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو 90 روز کیلئے معطل کیا گیا ہے۔ معطلی کا مقصد شیخ انصر کے خلاف صاف شفاف انکوائری کرنا ہے۔ وزارت داخلہ نے کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹفیکیشن جوائنٹ سیکریٹری عرفان انجم نے جاری کیا