سندھ میں کرونا کے مزید 787 کیسز سامنے آگئے
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں کرونا کے مزید 787 کیسز سامنے آگئے، سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران 5034 ٹیسٹ کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے کل 5034 ٹیسٹ کیے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 787کیسز سامنے آنا تشویش ناک ہے، 24 گھنٹوں کے دوران 9 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد 11891 اور ہلاکتیں 277 ہوگئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 122894 ٹیسٹ کیےگئے، 16377 مریض ظاہر ہوئے، 114 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے اور 31 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ 10485گھروں میں 838 آئسولیشن سینٹرز، 568 اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔