بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کیخلاف کارروائی کے عزائم رکھتا ہے، وزیراعظم
ں وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے مودی کاآر ایس ایس سے متاثرہ نظریہ نہایت واضح ہے۔ اولاً مقبوضہ خطے پر غیر قانونی قبضے کے ذریعے اہلِ کشمیر کو حق خودارادیت سے محروم کیا جائے۔ثانیاً ایک سہ-شاخہ حکمت عملی کے ذریعے ان سے کمتر انسانوں کا سا برتاؤ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں اور خواتین کے خلاف چھرے والی بندوقوں سمیت غیرانسانی اسلحےکےبل پر پورےجبر سےانہیں کچلاجائے ۔ اس کے بعد ادویہ و خوراک سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ سے محروم کرنے کیلئےکرفیو نافذکیاجائے ۔