فلسطین پر اسرائیلی بربریت کے خلاف دنیا سراپا احتجاج
فلسطین پر اسرائیلی بربریت کے خلاف دنیا سراپا احتجاج بن گئی۔ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس، عراق، ترکی اور ارجنٹینا سمیت دنیا کے متعدد ممالک کے امن پسند لوگ اسرائیلی بربریت کے خلاف ہم آواز ہو گئے۔اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف دنیا کے امن پسند عوام ایک ہو گئے۔ شہر شہر احتجاج اور ریلیاں نکالی گئیں۔ اسرائیلی بے حسی کی شدید مذمت جب کہ نہتے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
امریکا کی سب سے بڑی کاؤنٹی لانگ آئی لینڈ میں سب سے بڑا مظاہرہ ہوا۔ مختلف مذاہب اور کمیونٹیز کے سیکڑوں افراد نے اسرائیل مخالف مظاہرے میں حصہ لیا اور اسرائیلی مظالم کی مذمت کی۔