وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت فلاح عامہ کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت فلاح عامہ کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم ترقیاتی منصوبے صوبے کے عوام کی سہولت کیلئے شروع کئے ہیں۔عثمان بزدار ان منصوبوں کی شفاف اور بروقت تکمیل بے حد ضروری ہے۔ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا- ان منصوبوں میں قومی وسائل استعمال ہوتے ہیں۔ عوام کے خون پسینے کی کمائی کے امین ہیں، کسی کو پراجیکٹس میں بے قاعدگی یا بے ضابطگی نہیں کرنے دیں گے۔ ڈلیو ر کرنے والے افسروں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ سرکاری فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی برتنے اور عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسروں کی بازپرس ہوگی۔ تساہل اور کرپشن قعطاً برداشت نہیں کروں گا- کرپشن کے بارے میں زیروٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی -