وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر احمد جواد امین ربعئی کی ملاقات
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر احمد جواد امین ربعئی کی ملاقات ۔ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اسرائیلی بربریت کو رکوانے کیلئے اہم مسلم ممالک اور عالمی برادری کے ساتھ روابط جاری رکھے ہوئے ہیں وزیر اعظم عمران خان نے فلسطینی قیادت کو مکمل حمایت کا یقین دلایا۔فلسطینی سفیر نے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی جانب سے بھرپور حمایت اور اظہار یکجہتی پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا