فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت ،’ آج مسلم امہ کے اتحاد کا امتحان ہے’
اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ آج مسلم امہ کے اتحاد کا امتحان ہے ، اسرائیلی جارحیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، ظلم پرکمربستہ اسرائیل کاموازنہ بربریت کا شکار فلسطینیوں سے نہ کیاجائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی بربریت کیخلاف مسلم امہ نے آوازاٹھادی ہے ، اوآئی سی کے وزرائےخارجہ اجلاس میں واضح اوردو ٹوک الفاظ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی، فلسطین کےوزیرخارجہ نے پاکستان کےدو ٹوک مؤقف کوسراہا اور مشکل گھڑی میں فلسطینیوں کی حمایت پرشکریہ اداکیا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی فلسطین صورتحال پرعالمی رہنماؤں سےگفتگو ہوئی، میں نےامریکا،چین سمیت مختلف وزرائےخارجہ کو پاکستانی مؤقف پیش کیا ، اسرائیلی بربریت کےخلاف مسلم امہ نے آواز اٹھائی، ایک مشترکہ اعلامیہ جاری ہوااورآئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ ،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل چین کی صدارت میں سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہونےپربہت سے ممالک کو مایوسی ہوئی ، امریکاکی جانب سے ویٹوہوجانےسےیہ مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہو سکا۔