پنجاب حکومت کا کورونا وباءپر قابو پانے کیلئے ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ
لاہور: پنجاب حکومت نے کورونا وباءپر قابو پانے کیلئے ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاکہ کم عرصے میں زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگائی جا سکے۔ تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے بعد کورونا وباءکی صرتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراءراجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری پنجاب اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔