مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کرسکتے ہیں، ہر شخص پر نظر رکھنا ناممکن ہوتا ہے: سعید غنی
کراچی: سندھ کے وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر ہی دہشت گردی کا مقابلہ کرسکتے ہیں، اتنے بڑے شہر میں ہر شخص پر نظر رکھنا نا ممکن ہوتا ہے۔ کاغذی بازار بولٹن مارکیٹ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد جائے وقوع اور اسپتال میں پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی وقار مہدی کے ہمراہ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ لگتا یہی ہے کہ دھماکہ پلانٹڈ تھا اور بظاہر پولیس موبائل ٹارگٹ تھی تاہم حتمی طور پر تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ کے بعد ہی کچھ کہنا ممکن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں ملک کی صورتحال کو خراب کرنا چاہتی ہیں، جامعہ کراچی اور صدر دھماکے کی تحقیقات میں کافی پیشرفت ہوئی ہے اور پولیس ان دونوں کیسز میں مجرمان تک پہنچ جائے گی۔