جرمنی: ٹرین میں چاقو سے حملہ، 6 افراد زخمی
جرمن میں ٹرین میں ایک شخص نے مسافروں پر چاقو سے حملہ کردیا، واقعے میں کم از کم 6 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ جرمنی کی مغربی ریاست کے شہر آچین کی ایک ٹرین میں جمعہ کو چاقو بردار شخص نے مسافروں پر حملہ کردیا، واقعے میں 5 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔حکام کے مطابق پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا، جو خود بھی زخمی ہے، 31 سالہ شخص عراق میں پیدا ہوا، تاہم فی الحال اس کی شہریت غیر واضح ہے