نیٹو کی توسیع سے نہیں بلکہ پڑوس ممالک میں فوجی تنصیبات سے خطرہ ہے: روسی صدر پوٹن

ماسکو : روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سوئیڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں مجوزہ شمولیت پرکہا ہےکہ اس سے روس کو کوئی خطرہ نہیں سمجھتے تاہم ان ممالک میں فوجی تنصیبات کی موجودگی پر روس ردعمل دے سکتا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ماسکو میں روس کے زیرقیادت قائم سکیورٹی اتحاد سی ایس ٹی او کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ مغربی فوجی اتحاد نیٹوکی توسیع ایک مسئلہ ہے، نیٹو کی توسیع امریکا کے مفاد میں ہے۔پیوٹن کا کہنا تھا کہ نیٹو میں شمولیت پر روس کو فن لینڈ اور سوئیڈن کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں تاہم ان ممالک میں فوجی تنصیبات کی توسیع پر ردعمل دیں گے۔