سیالکوٹ شہر و گردونواح میں گرمی کی شدت سے عوام پریشانی کا شکار
سیالکوٹ شہر و گردونواح میں گرمی کی شدت سے عوام پریشانی کا شکار ,ریسکیو 1122 عملہ نے گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر نگرانی مختلف مقامات پر ریسکیو پوسٹ قائم کر دیں۔ شدید گرمی میں ہیٹ سٹروک سے بچاؤ مسافروں اور عوام کیلئے لاری اڈہ، فیکٹری ائیرئیہ، ڈسکہ روڈ ریسکیو اسٹیشن، تینوں تحصیلوں پسرور میں لاری اڈہ اور سبزپیر اسٹیشن، ڈسکہ اور سمبڑیال اسٹیشنز کے سامنے ریسکیو پوسٹ کا انعقاد کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے کہا کہ پوسٹ میں او آر ایس کے علاوہ ٹھنڈے پانی کا بھی انتظام کیا گیا ہے اور ساتھ ساتھ لوگوں میں ہیٹ اسٹروک سے بچنے کی آگاہی بھی دی جا رہی ہے، اللہ کی بارگاہ میں باران رحمت کیلئے دعا بھی مانگیں تا کہ گرمی کی شدت میں کمی واقع ہو۔