ڈیرہ بگٹی ہیضے سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان پہنچا دیا گیا
ڈیرہ بگٹی میں ہیضے سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان پہنچا دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پیرکوہ میں ہیضے کی وبا پھیلنے کے بعد محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے پیرکوہ میں امدادی سامان پہنچا دیا گیا ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ امدادی سامان وزیراعلیٰ بلوچستان اور مشیر داخلہ کے احکامات پر فوری بھجویا گیا، بھجوائے گئے سامان میں خیمے، پانی کی ٹنکیاں اور واٹر کولر سمیت دیگر سامان شامل ہے۔ڈی جی نصیر احمد ناصر نے بتایا کہ پیرکوہ میں عارضی ہسپتالوں کے قیام کے لئے خیمے بھی بھجوائے گئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ کی ڈیمانڈ پر بھی سامان بھجوا دیا جائے گا۔