دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا اہم فیصلہ
میڈیا ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی کا سرکولر جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ایئر پورٹس کے رن ویز ایریاز میں کام کرنے والے ملازمین کے اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی ہوگی، گراؤنڈ ہینڈلنگ سروسز میں شامل لوڈر ہیلپر اور پورٹرز بھی اسمارٹ فون استعمال نہیں کر سیکں گے۔ جاری سرکولر کے مطابق یہ پابندی دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے عائد کی گئی ہے،رنویز ایریاز پر کام کرنے والےملازمین کی جانب سے حساس تنصیبات کی ویڈیوز اور تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائیڈ پر اپلوڈ ہونے سے دہشت گردی ہو سکتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملازمین کی جانب سے رنویز ایریاز کی فوٹو گرافی اور ویڈیوز دہشت گردوں اسمگلروں کے لیے معاون ثابت ہو سکتی ہیں جبکہ رن وے ایریاز میں اسمارٹ فون کا استعمال حساس تنصیبات کے لئے بھی نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔