سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں شہباز اور حمزہ کی حکومت ختم ہوگئی: فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا دعویٰ ہے شہباز شریف اور حمزہ شہباز آج اکثریت کھوچکے ہیں۔
آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ان لوگوں پر تاحیات نااہلی بھی آگئی ہے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز آج اکثریت کھو چکے ہیں۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے پاس 173 ووٹ ہیں، 3 لوگ ن لیگ سےعلیحدہ ہوچکےہیں، صدر مملکت اعتماد کا ووٹ کا کہیں گے تو ان کے پاس 169 ممبران ہیں۔سابق وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت میں حمزہ کے پاس 171 ارکان ہیں، 186 چاہئیں، فیصلے کے نتیجے میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی حکومت ختم ہوگئی ہے، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو آج ہی عہدے سے علیحدہ ہوجانا چاہیے۔