گالیاں ن لیگ کو پڑ رہی ہیں اور زرداری مزے کر رہا ہے: عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کا کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب جاری ہے۔کوہاٹ میں جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ جلسہ گاہ میں پوری طرح لائٹیں نہیں اور تعداد ٹھیک انداز میں پتہ نہ چلنے کا مجھے افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے لگی ہیں، امپورٹڈ حکومت خوف زدہ ہے، جدھر سے ان کی حکومت بنی ان کا حکم ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کیا جائے۔ان کا کہنا تھاکہ شہباز شریف کو وزیراعظم بننے کا بڑا شوق تھا، اس نے بڑی دیر سے اچکن سلوائی ہوئی تھی، آج ن لیگ کے مقابلے میں واقعی زرداری بھاری ہے، ساری گالیاں ن لیگ کو پڑرہی ہیں اور زرداری مزے کر رہا ہے۔
عمران خان کا کہناتھاکہ شہبازشریف، زرداری اور فضل الرحمان تینوں نے زورلگاکرہماری حکومت گرائی، زرداری وفاقی حکومت میں بیٹھا ہے اور سندھ پر بھی قبضہ ہے۔