حکومت اگست 2023 ء تک مدت پوری کرےگی: وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ا تحادیوں کے اجلاس میں اتحادی رہنماؤں نے الیکشن سے قبل اصلاحات کا عمل جلد مکمل کرنے پر زور دیا ہے جبکہ فوری الیکشن کی تاریخ دینے کا عمران خان کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا اور حکومت اگست2023 ء تک مدت پوری کرے گی۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی اتحادیوں کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری ،مولانا فضل الرحمان ،خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر اتحادیوں نے شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی کابینہ کے سینئر اراکین بھی شریک تھے۔