نیب راولپنڈی نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو بھی جمعرات کو طلب کر لیا
القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کی ٹیم سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو نوٹس موصول کروائے بغیر واپس آگئی ۔ذرائع کے مطابق القادر ٹرسٹ کیس میں نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو جمعرات کو طلب کر لیا، نیب ٹیم زمان پارک پہنچی تو پتا چلا کہ سب سو رہے ہیں جس پر نیب کی ٹیم نوٹس موصول کروائے بغیر واپس چلی گئی۔ذرائع کاکہنا ہے کہ دوپہر کو نیب ٹیم نوٹس موصول کروانے دوبارہ زمان پارک جائے گی۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے بشری بی بی کی 23 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی، جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو القادرٹرسٹ کیس میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔خیال رہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں نیب ٹیم عمران خان کو 9 مئی کو گرفتار کر چکی ہے اور ابھی وہ دو ہفتوں کیلئے ضمانت پر ہیں۔