عمران خان حملہ کیس: جے آئی ٹی ملزم مدثر کا چالان سماعت کیلئے جمع نہ کروا سکی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر وزیر آبادحملہ کیس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) ملزم مدثر کا چالان سماعت کیلئے جمع نہ کروا سکی۔انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ میں سابق وزیراعظم عمران خان پر وزیرآباد میں ہونے والے حملہ کیس کی سماعت ہوئی، مرکزی ملزم نوید، طیب اور وقاص کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔دوران سماعت جے آئی ٹی ملزم مدثر کا چالان سماعت کیلئے جمع نہ کروا سکی جس پر عدالت نے آئندہ پیشی پر چالان جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 21 جون تک ملتوی کر دی۔