وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا راجن پور میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس، ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا حکم

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے راجن پور کے علاقے کوٹلہ قائم میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔