پارٹی چھڑوانی ہے تو گولی مار دو، علی زیدی آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی زیدی کا ہہنا ہے کہ یہ جو تماشا ٹی وی پر چلایا گیا اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، عمران خان کی زندگی میں تحریک انصاف چھڑوانی ہے تو میرے ماتھے پر گولی مار دیں،تحریک انصاف اس دن چھوڑوں گا جس دن عمران خان عمران خا چھوڑیں گے۔علی زیدی نے یہ بھی کہا کہ مجھے افسوس اس بات کا ہے کہ ہماری اپنی جماعت کے اندر سے یہ باتیں کی جاتی ہیں، میں نے اس جماعت کو 23 سال دئیے افسوس پارٹی کے اندر سے باتیں کی جاتی ہیں کہ ہم پارٹی چھوڑ دیں گے، جو خود نہیں کچھ کر سکتے وہ اس طرح کی باتیں کرتے ہیں، اگر عمران خان بھی مجھے پارٹی سے نکالیں گے تو میں چوکیداری کر لوں گا ۔ انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کور کمانڈر ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی گئی جس کی مذمت کرتا ہوں۔ریڈیو پاکستان جلا دیا، جہاز جلایا، شہدا کی یادگار جلائی گئی، اس سے دکھ ہوا،علی زیدی نے کہا کہ ہم جو رات کو سکون سے سوتے ہیں اس کی وجہ ہے کہ فوج بارڈر کی حفاظت کر رہی ہے۔ ہماری سرحدوں کی حفاظت فوج کرتی ہے۔ شہدا کی یادرگار کو جلانے پر مجھے سب سے زیادہ تکلیف ہوئی۔ پاکستان ائیر فورس کے ایم ایم عالم کے جہاز کو جلایا گیا۔ پولیس کی گاڑی بھی پاکستان کی ہے، سپریم کورٹ بھی پاکستان کی ہے۔فوج ہم سے ہے اور ہم فوج سے ہیں۔کور کمانڈر ہاؤس پر جو حملہ ہوا یہ افسوسناک تھا،یہ تو پی ٹی آئی نہیں۔سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والا پی ٹی آئی کارکن نہیں۔جس جس نے دہشتگردی کی ان کا حساب کتاب ہونا چاہئیے۔میں عمران خان کو سیاستدان مانتا ہوں لیڈر تو وہی ہے، میری سیاسی پرورش بھی عمران خان نے کی۔ پر امن احتجاج آئینی حق ہے،تشدد کی حمایت نہیں کرتا نہ ہی اس کی اجازت دوں گا۔