مدینہ منورہ نمایندہ نوائے وقت جاوید اقبال بٹ
پاکستانی عازمین حج کی حجاز مقدس آمد کا سلسلہ جاری
اب تک 143 پروازوں کے ذریعے 38 ہزار 229 عازمین حج سعودی عرب پہنچے ہیں
آج 14 پروازوں کے ذریعے مزید 34 سو 40 عازمین حج جدہ کے راستے مکہ مکرمہ پہنچیں گے ترجمان مزھبی امور عمر بٹ نے نمایندہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے بتایا
الراجحی کمپنی کے ذریعے عازمین حج کو نسک کارڈز کی فراہمی جاری ھے
جبکہ پاکستان حج مشن کہ شعبہ امد و رفت کہ شفٹ انچارج محمد مختار احمد نے بتایا 33991 حجاج مدینہ منورہ 8 روزہ قیام اور عبادات کہ بعد بسوں سے مکہ المکرمہ جاچکے ھیں جبکہ آج 17 مئی مزید تقریبا 2400 حجاج مکہ کہ لئے روانہ ھو چکے ھیں
پاکستان حج مشن کے تحت عازمین حج کو مکہ اور مدینہ منورہ میں 24 گھنٹے معاونت جاری ھے
جبکہ
مرکزی کنٹرول آفس کے تحت رہائش، خوراک، ٹرانسپورٹ، شعبہ گمشدگی و بازیابی، شکایات، ہیلپ لائن مصروف عمل ہیں