ڈاکٹر سعید خان کوبتیس روز گزرنے کے باوجود بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال, مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔
کوئٹہ کے سول اسپتال اوربولان میڈیکل کمپلیکس سمیت صوبے بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں ماہرامراض چشم ڈاکٹرسعید احمد کے اغواء کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی اپیل پرہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری ہڑتال کے دوران سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور جنرل آپریشن تھیٹرز مکمل بند ہیں جس کے باعث دور دراز علاقوں سے آئے مریض شدید مشکلات سے دوچارہیں جنہیں مجبوراً علاج معالجے کے لئے نجی ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑرہا ہے۔ ہڑتال اوراحتجاج کے باوجود صوبائی حکومت اورانتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹرسعید کی بازیابی کے لئے اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔