اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد سے دمام جانے والے مسافر کو سامان سے دو کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا کا رہائشی محمد عبداللہ نجی ائیرلائن کی پرواز سے دمام جانے کیلئے ایرپورٹ پہنچا تھا۔ اے این ایف کاؤنٹر پر مسافر کے سامان کی تلاشی لی گئی تو بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی دو کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ ہیروئن برآمد ہونے پر اے این ایف حکام نے مسافر کو حراست میں لیا اور اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔