آئندہ چند روزکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روزکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،صاف موسم کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں دِن کے وقت درجہ حرارت میں تین سے چار ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے،جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہےگا،زلزلہ سے متاثرہ خیبرپی کے اور گلگت بلتستان کے علاقوں سمیت پہاڑی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنےکی توقع ہے،ملک میں کم سے کم درجہ حرارت پارہ چنار میں منفی چار،قلات منفی دو،کالام،استور، سکردومنفی ایک جبکہ دِیر میں صفرڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔