چیف جسٹس نے گلگت بلتستان کے وزیر کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر بدتمیزی کا نوٹس لے لیا
چیف جسٹس نے وزیر سیاحت فدا حسین اور ارائیول انچارج کو کل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری طلب کرلیا ہے۔ وزیر سیاحت گلگت بلتستان فدا حسین نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ارائیول انچارج سے بدتمیزی کی تھی۔واقعہ موسم کی خرابی کے باعث فلائٹ میں تاخیر پر پیش آیا تھا، جس پر وزیر سیاحت نے ایئرپورٹ ارائیول انچارج کو دھکے بھی دیئے تھے۔