سعودی عسکری اتحاد کا فضائی حملہ، 10 عام شہری ہلاک
یران نواز حوثی باغیوں نے یمنی بندرگاہ الحدیدہ میں جنگ بندی کا اعلان کیا تھا تاہم اس کے باوجود عرب اتحاد نے فضائی حملہ کرکے دس شہریوں کو ہلاک کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی اتحاد کی حمایت یافتہ حکومتی فورسز نے رواں ہفتے کہا تھا کہ انہوں نے شہر میں جاری آپریشن کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔اس حملے کے بعد سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا، جبکہ مقامی انتظامیہ نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔
گذشتہ دنوں سعودی اتحاد نے یمن میں غیرمعولی نوعیت کے فضائی حملے کیے تھے، جس کے باعث ڈیڑھ سو شدت پسند ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔