گلگلت بلتستان کے وزیرکی ایئرپورٹ عملے سے بدتمیزی پر ازخود نوٹس کی سماعت آج ہوگی
لاہور: گلگلت بلتستان کے وزیر سیاحت فدا حسین کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ کے عملے سے بدتمیزی پر ازخود نوٹس کی سماعت آج ہوگی۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ لاہور رجسٹری میں ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔گزشتہ روز چیف جسٹس نے گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فدا حسین کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر حکام سے بدتمیزی کا ازخود نوٹس لیا تھا۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پر گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت کی حکام کے ساتھ بدتمیزی کا نوٹس لیا ہے۔