لاہور: انٹرچینج کالا شاہ کاکو پر سکول بس کو حادثہ، 25 بچے زخمی
شیخوپورہ میں موٹروے انٹرچینج کالا شاہ کاکو بس کو حادثہ پیش آ گیا جس کے نتیجے میں 25طلباء زخمی ہو گئے ، دو کی حالت تشویشناک ہے ۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے انٹرچینج کالا شاہ کاکو کے قریب مطالعاتی دورے پر جانے والی بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں25 بچے زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل منتقل کردیا گیا اور 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ سکول بس لاہور سے کھیوڑہ جارہی تھی کہ موٹروے پر الٹ گئی، جس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔مقامی افراد نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور بچوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتا ل منتقل کیا گیا ۔ریسکیو کے مطابق کہ حادثے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ۔