پاکستان اور ناروے کا معیشت' تجارت ' سرمایہ کاری' ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
روز ابوظہبی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ناروے کی وزیر خارجہ Ine Marie Eriksen کے درمیان ملاقات, پاکستان اور ناروے نے معیشت' تجارت ' سرمایہ کاری' ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
۔دونوں رہنمائوں نے باہمی مفاد کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل' افغانستان کی صورتحال اور پاک افغان تعلقات پر بھی بات چیت کی۔ناروے کی وزیر خارجہ نے اپنے ملک میں مقیم پاکستانیوں کے مثبت تشخص کو سراہا انہوں نے شاہ محمود قریشی کو ناروے کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔