معروف گلوکارہ رونا لیلیٰ نے زندگی کی 67بہاریں دیکھ لیں

معروف گلوکارہ رونا لیلیٰ نے زندگی کی 67بہاریں دیکھ لیں۔آپ نے بنگالی ، اردو سمیت 17 زبانوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔ معروف گلوکارہ رونا لیلیٰ نے17 نومبر 1952 کو بنگلہ دیش میں آنکھ کھولی اور بنگالی ، اردو ، پنجابی ، سندھی اور عربی سمیت 17 زبانوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا،انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1965 میں فلم '' جگنو '' سے کیا اور ان کے گانے " ان کی نظروں سے محبت کا جو پیغام ملا " نے رونا لیلیٰ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ رونا لیلیٰ کے مشہور گانوں میں" کہتی ہے میری نظر شکریہ"،" میرا بابو چھیل چھبیلا"،" ہمیں کھو کر بہت پچھتائو گے"،" کاٹے نہ کٹے یہ رتیا" سمیت متعدد گانے شامل ہیں۔ رونا لیلیٰ ان دنوں اپنی فیملی کے ساتھ بنگلہ دیش میں سکونت پذیر ہیں۔