وزیراعظم عمران خان کل فیصل آباد کا دورہ کریں گے
زیراعظم عمران خان کل فیصل آباد کا دورہ کریں گے جہاں ٹیکسٹائل انڈسٹری سمیت مینوفیکچرز،ایکسپورٹرز کے لئے اہم اعلان متوقع ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم کا فیصل آباد کا مختصر دورہ ہو گا جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،وزیر اعظم عمران خان کل دوپہر بارہ بجے کے قریب فیصل آباد پہنچیں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور چیف سیکریٹری وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے،وزیراعظم عمران خان فیصل آباد میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان ٹیکسٹائل مینوفیکچررز اور ایکسپورٹر سے بھی ملاقات کریں گے جس میں ٹیکسٹائل انڈسٹری سمیت مینوفیکچرز،ایکسپورٹرز کے لئے اہم اعلان متوقع ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر اعظم بزنس کمیونٹی کی جانب سے منعقد تقریب میں بھی شریک ہوں گےاور فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی مراعات دینے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرے گی،وزیر اعظم صنعتی یونٹس کوسستی بجلی اور دیگر مراعات پر عملدرآمد پر بات کریں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ دورہ فیصل آباد کے دوران وزیر اعظم عمران خان کل فیصل آباد میں لنگرخانہ کا افتتاح بھی کریں گے جبکہ وزیر اعظم عمران خان فیصل آباد میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے، اس کے علاوہ دورہ فیصل آباد میں وزیر اعظم فیصل آباد کے ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماوں سے بھی ملاقات کریں گے۔