کامیاب جوان پروگرام: گورنرسندھ کا نوجوانوں کو اہم مشورہ
کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت مختص کروڑں روپے سے قرضہ دیا جا رہا ہے، نوجوان اس پروگرام سے قرض لے کر اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان پبلک فورم کے زیر اہتمام سیمینار میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ماننا ہے چھوٹا کاروبارمعیشت کی ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے، عمران خان نوجوانوں کی صلاحیتوں کے بھرپور استعمال پر توجہ دے رہے ہیں۔ گورنرسندھ نے کہا کہ نوجوانوں کے خواب بڑے ہوتے ہیں، ان خوابوں پر سرمایہ لگانے کے لیے کوئی راضی نہیں ہوتا، حکومت پاکستان نوجوانوں پراعتماد کرتی ہے، کامیاب جوان پروگرام سے نوجوان کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔