قابض اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون ،متعدد فلسطینی زیرحراست
قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج کی غرب اردن کے مختلف شہروں میں چھاپے مارے اور گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔بیت المقدس کی مختلف کالونیوںمیں بھی قابض فوج نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے عیسویہ اور اس کے اطراف میں مشقیں کیں اور القدس کئی سڑکوں اور کالونیوں کوسیل کردیا گیا۔بیت المقدس کی الصوانہ کالونی میں اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کیا جنہیں نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ۔القدس میں سلوان کے مقام سے 25 سالہ عبادہ نضال دنیس کو گرفتار کیا گیا جبکہ شمالی قلندیا سے محمود السلامہ اور ایک دوسرے نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔عینی شاہدین نے کہا کہ صہیونی فوج نے قلندیا میں فلسطینی راہ گیروں پر ہوائی فائرنگ کی اور گاڑیوں کو گھنٹوں سڑک پر روک کر ان کی تلاشی لی جاتی رہی۔ قابض فوج نے فلسطینی نوجوان کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ اس کے گھر میں گھس کر قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔