مسلم لیگ (ن) کے پیرصابرشاہ میں کورونا وائرس کی تصدیق
مسلم لیگ (ن) کے رہنما و خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پیرصابرشاہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے طبیعت ناسازی کی وجہ سے انہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا ہے ،پیر صابر شاہ نے ڈاکٹروں کی ہدایت پر خود کو اپنے گاﺅں سری کوٹ ہری پوری میں ہی خود کو قرنطیہ کر لیا ہے ۔