سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کا منگنی کے متعلق ٹویٹ
سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے منگنی کے کارڈز باضابطہ طور پر بھیجے جانے والے شیڈول سے پہلے ہی لیک ہو گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوںنے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام لوگوں کی نیک خواہشات اور نیک تمنائوں کا بے حد شکریہ۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی امریکا میں کسی بھی خاندان کے ساتھ بالکل کوئی وابستگی نہیں جس کامشہور حوالہ بیشتر میڈیا کے ذریعے دیا جا رہا ہے۔اپنے ٹویٹ کے آخر میں انہوں نے مزید لکھا کہ امید ہے اس سے تمام غلط معلومات ختم ہوجائیں گی۔ اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے پیپلز پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ کی جانب سے شیئر کیاجانے والا ایک اہم معلوماتی بیان بھی جاری کیا ۔