بلاول بھٹو زرداری اور مریم نوازکے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کی مذمت کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دھاندلی کے باوجود اپوزیشن جماعتوں کا حکومتی اتحاد سے زیادہ ووٹ لینا پی ٹی آئی کی عدم مقبولیت کا ثبوت ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپوزیشن کے بیانئے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف نے جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔