گلگت الیکشن، کامیابی پر کابینہ کی وزیرِ اعظم عمران خان کو مبارکباد
وفاقی کابینہ کے ارکان نے گلگت بلتستان الیکشن میں کامیابی پر وزیرِاعظم عمران خان کو مبارک باد پیش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتِ حال پر غور کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کابینہ ارکان نے وزیرِ اعظم عمران خان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے پی ڈی ایم کے بیانیے کو مسترد کر دیا۔ اس موقع پر وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حکومت بنا کر وہاں کے مسائل حل کریں گے، عوام سے کیئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پر بھی گفتگو کی گئی