ملک میں شفاف الیکشن کی راہ ہموار ،وزیراعظم کا بڑا وعدہ
قوم سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گلگت کاالیکشن شاندارالیکشن ہے،سردی کے باوجود لوگ ووٹ دینےکیلئےنکلے،عوام کاشکریہ اداکرتاہوں،گلگت کےلوگوں کوصوبہ دینے کاوعدہ پورا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2013کےالیکشن میں سب سیاسی جماعتوں نےکہاالیکشن میں دھاندلی ہوئی،2013 کےالیکشن کوپیپلزپارٹی نے آراوکاالیکشن قراردیا جبکہ ہم نے4حلقے کھولنے کامطالبہ کیا،4 حلقے کھولنے سے حکومت نہیں بننی تھی،ہم نے4حلقےکھولنےکامطالبہ 2018کےالیکشن کیلئے کیاتھا،میری کوشش تھی 2018کےالیکشن صاف شفاف ہوں،اس لیے ہم دھاندلی اوربےضابطگی کےثبوت سپریم کورٹ میں لے کر گئے،ہمارادھرنادینےکامقصدصاف اورشفاف انتخابات تھا،2013کےالیکشن میں133اور 2018 کےالیکشن میں102پٹیشنزفائل ہوئیں،پہلےدن میں نےکہا حلقےکھولنےکوتیارہوں،اپوزیشن نے الیکشن میں دھاندلی کا شورمچایامگر دھاندلی کمیٹی میں ہی پیش نہ ہوئے۔