پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نیپال میں سخت ذہنی دباؤ کا شکار،ویڈیووائرل
پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نیپال میں سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نیپال میں موجود ہیں جہاں مقامی کوہ پیماؤں نے اُنہیں رسیوں سے باندھا ہوا ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ساجد سدپارہ نیپال میں سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ نیپالی کوہِ پیماؤں نے پاسپورٹ کے ذریعے ساجد سدپارہ کی شناخت کی اور پاکستانی قونصل خانے سے رابطہ کیا گیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ٹوئٹر پر اس وقت ہیش ٹیگ ساجد سدپارہ ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔