راشن دینے کا جھانسہ دے کر غریب خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا
کراچی میں راشن دینے کا جھانسہ دے کر غریب خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، شاہ لطیف ٹاؤن میں راشن دینے کا جھانسہ دیکر غریب خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ کراچی کی بن قاسم پولیس نے ملزم پرویز جٹ کو گرفتار کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔