مشترکہ اجلاس سے پہلے شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات
قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے شہبازشریف اور دیگر رہنما قومی اسمبلی میں پہنچنا شروع ہوگئے۔ قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف شہبازشریف نے اہم اجلاس سے قبل صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے پاس اپنی تعداد پوری ہےاورمشترکہ اجلاس میں اپوزیشن اپنا جواب دے گی۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دے گی یا شکست دے گی؟۔ تب سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے جواب میں کہا کہ ہمارے پاس عددی تعداد پوری ہے،آگے جو اللہ کو منظور ہو گا وہی ہوگا۔شہبازشریف کی زیرصدارت اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس بھی ہوگا۔ اجلاس میں حکمت عملی زیر آئے گی۔ قائدحزب اختلاف شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات بھی ہوئی ہے۔