جو بھی مخالف کرے گا میں اس سے بہتر کروں گا۔ وزیراعظم عمران خان
تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آمد سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی نے وزیراعظم سے پوچھا کہ اتنی ملاقاتیں کررہے ہیں کیا پریشان ہیں؟اس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ کوئی ملاقاتیں نہیں کررہا، کھلاڑی میدان میں ہر چیز کے لیے تیار رہتا ہے، جو بھی مخالف کرے گا میں اس سے بہتر کروں گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا۔