اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کا مشترکہ اجلاس کو موخر کرنے کا مطالبہ
آج پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے، شہبازشریف حکومت اور اس کے اتحادی بلز بلڈوز کرانا چاہتے ہیں، اسپیکر صاحب سب سے بڑا بوجھ آپ کے کندھوں پر ہے، چند روز قبل رات کے اندھیرے میں اعلان ہوا کل پارلیمان کا اجلاس ہوگا، باضمیر اراکین کو داد دیتا ہوں جو حکومتی دباؤ میں نہیں آئے، بلز کو بلڈوز کرکے عوام سے حکومت کو ووٹ ملنا محال ہے، ای وی ایم کے ذریعے سلیکٹڈ حکومت اپنی مدت کو طول دینا چاہتی ہے، یہ عوام کے پاس نہیں جاسکتے، اسی لیے ای وی ایم کا سہارا لیا، اسپیکر صاحب! پارٹی سے استعفیٰ دے دیں، آپ کو کندھوں پر بٹھائیں گے، شہبازشریف ملکی تاریخ میں اس سے زیادہ فاشسٹ حکومت کبھی نہیں آئی، ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں، ان کو زیب نہیں دیتا، اجلاس کو مؤخر کریں، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا مطالبہ جرمنی جیسے ملک نے بھی ای وی ایم کو رد کر دیا، حکومت ای وی ایم کو لانے پر بضد ہے، الیکشن کمیشن کیخلاف محاذ آرائی پر عمران خان نے وزرا کو داد دی، 166 ممالک میں صرف 8 ای وی ایم کو استعمال کرتے ہیں، حکومت کی نیت میں فتور ہے، ایوان کوئی کالا قانون منظور نہیں ہونے دے گا، بل منظور ہوئے تو 22 کروڑ عوام کے ہاتھ ہوں گے اور ان کے گریبان، ای وی ایم ایول وشیز مشین ہے، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف شہبازشریف نے آر ٹی ایس کو روڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کا نام دے دیا اسلام آباد: یہ کالے قوانین پاس کرانا چاہتے ہیں،