ناسا کا اب تک کا سب سے طاقتور راکٹ چاند پر روانہ
ناسا نے اب تک کا سب سے طاقت ور راکٹ چاند کی طرف روانہ کردیا ہے جو کہ خلائی ایجنسی کے نئے فلیگ شپ پروگرام آرٹیمس کا حصہ ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق خلائی ایجنسی ناسا نے 32 منزلہ اسپیس لانچ سسٹم نامی راکٹ کو گزشتہ رات ایک بج کر 47 منٹ پر فلوریڈا میں کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ کیا۔ناسا کی پہلی خاتون لانچ ڈائریکٹر چارلی بلیک ویل تھامسن نے اپنی ٹیم کو پرجوش انداز میں کہا کہ ’جو کچھ آپ لوگوں نے آج کیا ہے اس سے آنے والی نسلوں کی حوصلہ افزائی ہوگی‘۔راکٹ کو چاند کی طرف روانہ کرنے کے دو گھنٹوں بعد ناسا نے کہا کہ اسپیس کرافٹ اپنی منزل چاند کی طرف گامزن ہے اور بعد میں کرافٹ کے پیچھے زمین کی لی گئی پہلی تصاویر جاری کی گئیں۔