ری پبلکنز کوسادہ اکثریت مل گئی۔

امریکا میں ہونے والے وسط مدتی الیکشن میں ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز کوسادہ اکثریت مل گئی ہے۔ ری پبلکنزنے 218 نشستیں حاصل کرلی ہیں جبکہ ڈیموکریٹس کو208 نشستیں ملی ہیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے ری پبلکنز پارٹی کو مبارکباد بھی دی ہے۔ اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 میں صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ موجودہ صدر جوبائیڈن کے دور اقتدار کے دو سال انتہائی تکلیف، مشکلات اور مایوسی کے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اب دوبارہ اپنے اچھے دور کی جانب پلٹنے والا ہے۔