پہلے مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں اب لال حویلی کے اوپر ڈرون چلایا جا رہا ہے. شیخ رشید احمد

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رات کے اندھیرے میں ہنگامی کیبنٹ بلائی جاتی ہے اور رات کے اندھیرے میں ہی منسوخ کر دی جاتی ہے ان کی خواہشیں خبر نہیں بن سکتیں لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری بھی سازش میں کمیٹی ڈالنے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں حکومت سیاسی فائر بال سے کھیل رہی ہے جتنا سیاسی گند پڑ گیا ہے 10 سے 15 دن میں ختم ہو جائے گا شیخ رشید احمد نے کہا کہ پہلے مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں اب لال حویلی کے اوپر ڈرون چلایا جا رہا ہے جس کی ویڈیو حکام بالا کو بھیج رہے ہیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ یہ عمران خان کے لانگ مارچ سے پہلے اور اس کے دوران پنڈی میں شرارت کرنا چاہتے ہیں ناکامی ان کا مقدر ہے پنڈی پرامن شہر ہے میں کمیٹی چوک میں لانگ مارچ کا استقبال کروں گا.