’اگلے انتخابات تک عمران خان کے گرد سازشی سانپ، کیڑوں کی سیاسی صفائی کروں گا‘: فیصل واڈا
سابق وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ نہ میں عمران خان کے خلاف تھا، نہ ہوں اور نہ ہی ان کے خلاف ہوں گا جبکہ اگلے انتخابات تک عمران خان کے گرد ’سازشی سانپ اور کیڑوں‘ کی سیاسی صفائی میں میرا بہت بڑا کردار ہوگا۔قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقاتی ٹیم نے سابق وفاقی وزیر فیصل واڈا کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور برطانیہ سے فنڈز میں خوردبرد سے متعلق تحریری جواب کے لیے سوالنامہ دے دیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق اختیارات کے ناجائز استعمال اور برطانیہ سے فنڈز کی خردبرد سے متعلق اسلام آباد میں نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیشی کے دوران نیب نے فیصل واڈا سے سوالات کے تحریری جوابات مانگ لیے۔ذرائع نے کہا کہ نیب نے فیصل واڈا کو تحریری جواب جمع کرانے کے لیے کچھ روز کی مہلت دی جبکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے فیصل واڈا کا بیان بھی ریکارڈ کیا۔پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرنے کہا کہ اگلے انتخابات تک عمران خان کے گرد ’سازشی سانپ اور کیڑوں‘ کی سیاسی صفائی میں میرا بہت بڑا کردار ہوگا۔