عمران خان پر حملہ: ملزم 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پنجاب کے ضلع وزیرآباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رانا زاہد اقبال خاں نے سماعت کی جہاں سابق وزیراعظم عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کیس کا مرکزی ملزم نوید مہر کو پیش کر دیا گیا جہاں جے آئی ٹی افسران سمیت ایڈشنل آئی جی احسان اللہ چوہان اور ایس پی ملک طارق بھی شامل موجود تھے۔
اس موقع پر عدالت کے باہر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔پولیس نے عدالت میں ملزم کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پروسیکیوٹر طارق عنایت سرا نے دلائل دیے۔پروسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے عمران خان کے کنٹینر پر سرعام فائرنگ کی، ملزم کےحملے سےعمران خان سمیت 14 افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوا۔