ایبسلوٹیلی ناٹ سے بات اب ایبسلوٹیلی فراڈ پر چلی گئی: وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ہوا بازی و پاکستان ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان پر ووٹ چوری پہلے ثابت ہوچکی تھی، اب توشہ خانہ اور دوسری چوریاں بھی ثابت ہورہی ہیں، ایبسلوٹیلی ناٹ سے بات اب ایبسلوٹیلی فراڈ پر چلی گئی ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا مہم پر اربوں روپے خرچ کیے،عمران خان دھاندلی کرکے پارلیمنٹ میں آئے لیکن ان کی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا۔
انہوں ںے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے تحریک انصاف کی حکومت کو قبول نہیں کیا، تحریک انصاف حکومت میں سیاسی رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالا گیا، عمران خان پر ووٹ چوری پہلے ثابت ہوچکی تھی، اب توشہ خانہ اور دوسری چوریاں بھی ثابت ہورہی ہیں۔